ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر کارروائی غلط،محبوبہ مفتی نے تنقیدکی

جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر کارروائی غلط،محبوبہ مفتی نے تنقیدکی

Sat, 23 Feb 2019 21:09:56    S.O. News Service

سری نگر23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جماعت اسلامی جموں اینڈ کشمیر کے لیڈروں پر چھاپہ ماری پر ہفتہ کو سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ من مانے قدم سے ریاست میں’’ معاملہ پیچیدہ‘‘ ہی ہوگا۔جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ جمعہ کی رات میں علیحدگی پسندوں اور جماعت اسلامی پر سرکاری کارروائی پر رد عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ محمد یاسین ملک اور جماعت کے سربراہ عبدالحمیدفیاض سمیت تنظیم کے دو درجن سے زائد رہنماؤں کو حراست میں لیا گیاہے۔محبوبہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں حریت رہنماؤں اور جماعت کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس طرح کی من مانی کارروائی کو سمجھ نہیں پا رہی ہوں، اس سے جموں و کشمیر میں صرف حالات پیچیدہ ہی ہوں گے۔انہوں نے کہاہے کہ کس قانونی بنیاد پر ان کی گرفتاری جائز ٹھہرائی جا سکتی ہے؟ آپ ایک شخص کو حراست میں رکھ سکتے ہیں لیکن ان کے خیالات کو نہیں۔مرکز نے نیم فوجی دستوں کی 100 اضافی کمپنیوں کی بھاری تعیناتی کو بغیر کوئی وجہ بتائے کشمیر روانہ کیاہے۔


Share: